حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،افریقی ملک گھانا کے ایک مسیحی جوان نے دین اسلام اور دیگر ادیان کے متعلق کئی سالوں پر محیط اپنی تحقیق و جستجو کے بعد اس ملک کے شیعہ مبلغ کے پاس حاضر ہو کر اپنی زبان پر کلمہ شہادتین جاری کرتے ہوئے دین اسلام اور مذہب تشیع کو قبول کر لیا۔
واضح رہے کہ اس مسیحی جوان کے اسلام قبول کرنے کی تقریب کو بعض اسلامی چینلز اور ہمسایہ ممالک نے لائیو دکھایا اور سوشل میڈیا پر مسیحی جوان کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا اور اس ویڈیو کو نشر ہونے کے ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی ایک لاکھ سے زائد افراد نے اسے دیکھا۔